اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر میں اخوان المسلمین تنظیم کےسکریٹری محمود حسین نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی کے صدارتی امیدوار بننے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اخوان المسلمین تنظیم کے ارکان صدارتی انتخابی مہم میں البرادعی کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں واضح رہے کہ البرادعی نے مصری صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے کا اعلان کررکھا ہے جو حسنی مبارک کے لئے بڑی مشکل کا سبب بن گیا ہے۔
........
/152